ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے کل بدھ کو مغربی کنارے میں فلسطینی احتجاجیوں پر حملہ کیا جسکے نتیجے میں 17سالہ فلسطینی نوجوان عامر ناصر شہید اور مزید تین فلسطینی زخمی ہوگئے ۔ رپورٹ کے مطابق طولکرم میں ہونیوالے اس حملے میں شہید ہونیوالے فلسطینی نوجوان کا جسد خاکی، صہیونی فوجیوں کے قبضے میں ہے۔صہیونی فوجیوں نے اسی طرح الخلیل اور بیت عمر میں بھی فلسطینی مظاہرین کے خلاف بڑے پیمانے پر آنسو گیس کا استعمال کیا ہے جبکہ صہیونی جیل "اوفر " کے قریب اجتماع کرنے والے فلسطینی احتجاجیوں پر بھی حملے کی اطلاع ہے۔فلسطینی قیدی "میسرہ ابو حمدیہ" کی جیل میں شہادت کے بعد مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405684
صہیونی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید اور مزید تین دوسرے کو زخمی کردیا ہے۔